پاکستانی کرکٹر نے ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی

بدھ 24 مئی 2017 22:24

پاکستانی کرکٹر نے ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے کلب کرکٹر نے ایک روزہ میچ میں ناقابل شکست ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔اوپننگ بلے باز بلال ارشاد نے پی سی بی فضل محمود انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ میں نو چھکوں اور 42 چوکوں کی مدد سے 175 گیندوں پر 320 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی۔

(جاری ہے)

وہ شکارپور میں الرحمان کرکٹ کلب کے خلاف شہید عالم بخش کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے تھے۔23 سالہ بلے باز نے زاکر حسین کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 364 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 50 اوورز میں 556 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا اور ان کی ٹیم میچ میں 411 رنز سے کامیاب رہی۔کلب کرکٹ کے حوالے سے کوئی باقاعدہ ریکارڈ موجود نہیں لیکن بلال کی یہ اننگز ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ میں 50 اوورز کے میچ میں سب سے بڑی اننگز ہے۔

متعلقہ عنوان :