ڈیرہ مراد جمالی، تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ناجائز دکانیں تھڑے مسمار کرکے ریڑھیوں کو بازار سے ہٹا گیا سڑک کو کشدہ کردی گئی

بدھ 24 مئی 2017 22:53

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) تحصیل تمبو کے ہیڈ کوارٹرمنجھو شوری کی مین بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کئی سالوں سے تعمیر ناجائز دکانیں تھڑے مسمار کرکے ریڑھیوں کو بازار سے ہٹا گیا سڑک کو کشدہ کردی گئی ٹریفک کی روانگی جاری عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق کے مطابق تمبو کے ہیڈ کوارٹر منجھوشوری میں ٹریفک معطلی اور مین بازار میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے آئے روز ٹریفک کی معطل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیراحمد ناصر نے اسسٹنٹ کمشنر تمبو تحصیلدار تمبو علی گوہر مگسی ایس ایچ او منجھو شوری شمن علی سولنگی کو منجھو شوری مین بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی جس کی روشنی میں بدھ کے روز بھاری پویس نفری انتظامیہ کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے مین بازار میں ناجائز قبضہ گیری میں تعمیر ہونے والی دکانیں تھڑے مسمار کر دیئے گئے اور ریڑھیوں کو بازار سے ہٹا دیا گیا ناجائز تجاوزات کے بعد منجھو شوری مین بازار کھلی ہو ئی گئی ٹریفک معطل ہونے کی شکایت بھی دور ہوگئی ہے تحصیل تمبو کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نصیراحمد ناصر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے روپا پل محمد امین عمرانی ڈپ سمیت دیگر علاقوں میں بھی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :