لاہور،عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 120 گولیاں برآمد

بدھ 24 مئی 2017 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 120 گولیاں برآمد ہوئی ہیں بتایا گیا ہے کہ مسافر اعظم بٹ ماڈل ٹائون کا رہائشی ہے جو کہ سعودی ائیر لائن کی پرواز 735 کے ذریعے لاہور سے جدہ جا رہا تھا کہ مسافر کے سامان سے 120 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر اے ایس ایف نے ابتدائی تفتیش کے بعد مسافر کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ میں یہ گولیاں جان بوجھ کر نہیں لایا غلطی سے آگئی ہیں معاف کر دیا جائے۔ (علی)

متعلقہ عنوان :