لاہور ، پی پی رہنما منظور وٹو سے لیاقت بلوچ کی ملاقات

سیاسی اور انتخابی اصلاحات، بجٹ اور لوڈ شیڈنگ پر تبادلہ خیال

بدھ 24 مئی 2017 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وٹو سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی اور انتخابی اصلاحات، بجٹ اور لوڈ شیڈنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا اہم مقصد الیکشن سے متعلق بات چیت کر نا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسان اتحاد کے ساتھ ہے۔

حکومت کی ناقص پالیسوں سے زراعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا عوام دشمن حکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافیاں کر رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں نے الیکشن کو ہائی جیک کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے پروپیکنڈے کے خلاف جنگ لڑیں گے اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔(وقاص)

متعلقہ عنوان :