چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کا مختلف امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ

بدھ 24 مئی 2017 23:06

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ‘ سیکرٹری بورڈ خرم قریشی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر سمیت دیگر موبائل انسپکٹروں و چیئرمین سپیشل سکواڈنے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ 2017ء کے ہونے والے کیمسٹری کے پیپرکی شفافیت کو برقرار رکھنے اور نقل کی بیخ کنی کیلئے ستیانہ‘ تاندلیانوالہ‘ پینسرہ‘ ڈنڈیانوالہ‘ جڑانوالہ‘ اواگت‘چک جھمرہ‘ گوجرہ ‘ ٹوبہ ‘ کمالیہ‘ برنالہ‘ چنیوٹ اور فیصل آباد شہر سمیت دیگر گردونواح میں قائم مختلف امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پرسکون و خوشگوار ماحول میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہونے والے پیپرپر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امتحانی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض محنت‘ لگن و دیانتداری سے سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی سنٹروں کی 100 گز کی حدود میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کے داخل ہونے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے اس لئے خلاف ورزی کے مرتکبین کو فوری پکڑ کر حوالہ پولیس کیا جائے تاکہ کوئی بھی شخص امتحانات پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہ کر سکے۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ نے مزید کہا کہ جس حکمتِ عملی کے تحت امتحان میٹرک سالانہ 2017 ء و امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سالانہ 2017ء لیا گیا اسے ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا تاکہ محنتی و لائق طلباء وطالبات کی حق تلفی نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :