کوئٹہ:عرصہ درازسے خاکروبوں‘کلیوں اورچپڑاسیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے،رہنماء جمعیت علماء اسلام

ان غریبوں کوہرماہ تنخواہین کبھی 10تاریخ کوکبھی12تاریخ کواداکی جاتی ہیں، غریب ملازمین کوبروقت تنخواہیں ادانہ کرنے سے انہیں کافی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی‘حاجی نصیب اللہ‘حاجی محمدحنیف لہڑی اوربستی پنجائیت کے اقلیتی یونٹ کے امیرنتھانی ایل صادق کا بیان

بدھ 24 مئی 2017 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی‘حاجی نصیب اللہ‘حاجی محمدحنیف لہڑی اوربستی پنجائیت کے اقلیتی یونٹ کے امیرنتھانی ایل صادق نے کہاہے کہ میٹروپولیٹن کے مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے عرصہ درازسے خاکروبوں‘کلیوں اورچپڑاسیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ ان غریبوں کوہرماہ تنخواہین کبھی 10تاریخ کوکبھی12تاریخ کواداکی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ غریب ملازمین کوبروقت تنخواہیں ادانہ کرنے سے انہیں کافی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے وہ گیس،بجلی کے بل اورسکول میں بچوں کی فیس بروقت ادانہیں کرسکتے ہیںانہوں نے کہاکہ انتخابات کے وقت مزدوروں کی فلاح کے لئے بلندوبانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن جب منصب تک پہنچ جاتے ہیں تو غریب مزدوروں کوبھول جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ جس طرح حکام کی ضرورتیں ہیں اسی طرح ان غریب ملازمین کی بھی ضرورتیں ہیں یہ بھی ہمارے معاشرے کاحصہ ہے ان کااستحصال کرناکہاں کاانصاف ہے غریبوں کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے جمعیت علماء اسلام غریب طبقے کی جماعت ہے غریب ملازمین کے حقوق کے تحفظ اوران کے استحصال کے خلاف ہرسطح پرآوازبلندکریں گے انہوں نے کہاکہ آئندہ غریب ملازمین کوبروقت تنخواہیں دی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :