وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت زارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس
چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کے بطور مثبت ، تعمیری اورصحت مندانہ تعامل کے میڈیم کے طور پر استعمال یقینی بنانے کیلئے فریم ورک کی تشکیل کے ضمن میں ایس او پیز وضع کرنے کی ہدایت بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو نادرا کے تعاون سے وزارت داخلہ میں ونگ کے قیام کی بھی ہدایت
بدھ 24 مئی 2017 23:48
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین پی ٹی اے،ایڈوکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا، آئی جی اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے ، اسلام آباد پولیس ، نادرا اور وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے فریم ورک کی تشکیل پر اتفاق رائے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
وزیرداخلہ نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) اور پی ٹی اے کے چیئرمینز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پڑوسی جمہوری اورترقی یافتہ ممالک میں متعلقہ قوانین اورریگولیٹری فریم ورکس کا جائزہ لیں تاکہ ایسا نظام وضع کیا جاسکے جس میں آزادی اظہار رائے کی آڑ میں سوشل میڈیا کے بے لگام غلط استعمال کی نگرانی یقینی بنائی جاسکے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں ( سروس پرووائیڈرز ) ، سول سوسائٹی اور مرکزی دھارے میں شامل میڈیا سمیت تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت اور قانونی فریم ورک کے مطابق رہنمائ اصول وضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ سوشل میڈیا کے تعمیری مقاصد اور قوم سازی میں مثبت کردار کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرداخلہ نے دفترخارجہ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے ایشو پر اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جنرل سے اوآئی سی کی سطح پر اجلاس کے انعقاد، جس کا انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر داخلہ سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا کے بارے میں رابطہ کرنے کوکہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس ایشو پر اسلامی تعاون کی تنظیم کی کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ جمہوری حکومت کے ناطے شہریوں کی آزادی اظہار رائے کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ہم پر ملک کے آئین اورقانون کے مطابق سوشل میڈیا پر آزادی اظہار رائے کے نام پر شہریوں اوراداروں پر حملوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چند حلقوں کی جانب سے بعض اوقات تباہ کن پراپیگنڈے سے ہمارے سماجی و ثقافتی اقدار،اداروں اور نئی نسل کیلئے خطرات پرکوئی بھی باضمیر انسان خاموش تماشائی نہیں بن سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ آزادی اظہار رائے کا حق ذمہ داری اورملکیت سے منسلک ہے۔نامعلوم صارفین جعلی آئی ڈیز سے آزادی اظہاررائے کی آڑ میں دوسرے کے حقوق بے خوفی سے پامال کررہے ہیں، اس طرح کے عناصر کے غیردانشمندانہ اورنامعقول اقدامات سے دیگر لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے معیاری طریقہ ہائے کار ( ایس اوپیز ) کا ابتدائی مسودہ ایک ہفتے تک تیارکرنے کی ہدایت کی تاکہ اس پر مزید غور کیا جاسکے۔وزیرداخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی طرف سے بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے فریم ورک سے متعلق معاملے پر وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں زیرالتوائ درخواستوں پرفیصلوں کیلئے ایک ماہ کے اندر طریقہ کاروضع کرے۔وزیرداخلہ نے بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو نادرا کے تعاون سے وزارت داخلہ میں ونگ کے قیام کی بھی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.