سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی نے کمپنیز بل 2017 کی کاپی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو پیش کر دی

جمعرات 25 مئی 2017 10:38

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی نے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی نے کمپنیز بل 2017 کی کاپی وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو پیش کی۔ یہ بل بدھ کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد ملک میں کارپوریٹ گورننس میں بہتری لانا اور اس شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین معیارات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے بل کی تیاری میں مختلف شراکت داروں کے ساتھ بھر پور مشاورت پر چیئرمین ایس ای پی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بل سے کارپوریٹ سیکٹر میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ یہ بل صدر مملکت کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :