اربازخان بڑے بھیا سلمان خان سے ناراض

سلومیاں بھائی اربازخان کی فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے سیکوئل کے لئے وقت دے نہیں پارہے سلمان خان کی فلم’’ٹیوب لائٹ ‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

جمعرات 25 مئی 2017 12:07

اربازخان بڑے بھیا سلمان خان سے ناراض
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار ارباز خان اپنی فلم’’دبنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کے لیے وقت نہ دینے پر بڑے بھائی سلمان خان سے ناراض ہوگئے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ایک کے بعد ایک فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے باعث کئی فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرچکے ہیں جس میں فلم ’’نو انٹری ‘‘ کا سیکو ئل بھی شامل ہے لیکن اب یہی فلمی مصروفیات سلو میاں کے گھر میں ہی ان کے چھوٹے بھائی کو ناراض کرگئی۔

سلمان خان ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد فلم’’وانٹڈ‘‘ کے سیکوئل اور ہدایت کار انو راگ سنہا کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے باعث ارباز خان کی فلم ’’دبنگ 3‘‘کی شوٹنگ کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔

(جاری ہے)

ہدایت کار ارباز خان رواں سال ہی فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اب اپنی فلم کے لیے ٹائم نہ دینے پر بڑے بھائی سلمان خان سے ناراض ہوگئے ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ سلو میاں بھائی کی ناراضی کو کیسے دور کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم’’ٹیوب لائٹ ‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جب کہ ابھی وہ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :