امیتابھ اور رشی کپور 26سال بعد ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

فلم 102 ناٹ آؤٹ میں امیتابھ 102 سال کے بزرگ بنیں گے اور رشی ان کے 75 سالہ بیٹے یہ فلم گجراتی ڈرامے ’’102 ناٹ آؤٹ‘‘ کا فلمی ورژن ہوگا‘ شوٹنگ ممبئی میں شروع ہوگئی‘ جولائی کے آخر تک ختم ہو گی

جمعرات 25 مئی 2017 12:07

امیتابھ اور رشی کپور 26سال بعد ایک ساتھ جلوہ گرہونگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) بالی ووڈ سپر سٹارز امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک ساتھ ایک فلم میں نظر آئیں گے۔ دونوں باپ بیٹے کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ 1991ء کی فلم عجوبہ کے بعد امیتابھ اور رشی ایک بار پھر ایک فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

فلم 102 ناٹ آؤٹ میں امیتابھ 102 سال کے بزرگ بنیں گے اور رشی ان کے 75 سالہ بیٹے۔ فلم ایک باپ بیٹے کی محبت کی کہانی ہے۔ یہ فلم مصنف اور ہدایتکار سومیا جوشی کے گجراتی ڈرامے ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا فلمی ورژن ہوگا۔ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہو چکی ہے اور جولائی کے آخر تک ختم ہو گی۔ اس سے قبل امر اکبر انتھونی، کبھی کبھی، قلی اور نصیب میں امیتابھ اور رشی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :