کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ نے دوسرا شہدائے زلزلہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعرات 25 مئی 2017 12:25

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ نے دوسرا شہدائے زلزلہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا. فائنل میچ میں کشمیر جمخانہ نے بلیو سٹار باغ کو28 رنز شکست دے دی. کشمیر جمخانہ کے نائب کپتان راجہ وقاص اکبر مین آف دی میچ قرار. ارجہ بیلہ کرکٹ گرائونڈ میں جاری دوسرا شہدائے زلزلہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 48 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے 36 باغ کی جبکہ 12 ٹیمیں ضلع پونچھ کی شامل تھیں.T20 فائنل میچ کا ٹاس کشمیر جمخانہ دھیرکوٹ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کشمیر جمخانہ نے مقررہ اورز میں 145 رنز سکور بنائی.

(جاری ہے)

کشمیر جمخانہ کی جانب سے راجہ زبیر نے 30 ، راجہ آفتاب 29 اور جاوید عباسی نے 25 جبکہ وقاص اکبر نے بھی 25 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی. 145 رنز کے جواب میں بلیو سٹار کی ٹیم 117 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی. اس طرح کشمیر جمخانہ نے فائنل میچ 28 رنز سے جیت لیا. کشمیر جمخانہ کی جانب سے نائب کپتان وقاص اکبر نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آکاش سرفارز عباسی ، عبدالباسط اور راجہ عجاز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں.

میچ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائیزر چوہدی نوید، چوہدری اکرم چوہدری اور جنید سرور نے ک?لاڑیوں میں انعامات تقسیم کیی. کشمیر جمخانہ کی فتح پر شائقین کا جشن. چئیرمین کشمیر جمخانہ اور صدر ثاقب عباسی کی ٹیم کو مبارک باد اور شاندار ٹورنامنٹ آرگنائیز کرنے پر آرگنائیزر چوہدی نوید، چوہدری اکرم چوہدری اور جنید سرور کی کاوشوں کو سراہا-

متعلقہ عنوان :