کوہاٹ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ‘ ایک دہشتگرد ہلاک ‘پولیس افسر زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 مئی 2017 12:13

کوہاٹ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ‘ ایک دہشتگرد ہلاک ..
کوہاٹ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2017ء) کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پردہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پردستی بم سے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او افضل خان زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں مطلوب دہشت گرد انعام اللہ مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد انعام اللہ لاچی میں 2 روز قبل پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم تھا جب کہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :