انگلش کپتان این مورگن کی ون ڈے میں 11 ویں سنچری

جمعرات 25 مئی 2017 12:31

انگلش کپتان این مورگن کی ون ڈے میں 11 ویں سنچری
لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایون مورگن نے ون ڈے کیریئر کی 11 ویں سنچری داغ دی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے خلاف لیڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایون مورگن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 107 رنز کی اننگز کھیلی جس پانچ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 11 ویں سنچری ہے۔ 30 سالہ مورگن اب تک 179 میچوں میں 5511 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :