سونم کپورکی کانز فلمی میلے سے ممبئی واپسی پر بنائی گئی تصویر جاری

جمعرات 25 مئی 2017 12:45

سونم کپورکی کانز فلمی میلے سے ممبئی واپسی پر بنائی گئی تصویر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے 70ویں کانز فلم فیسٹیول سے واپسی کے بعد ممبئی ائیر پورٹ پہنچنے پر لی گئی اپنی ایک تصویر جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کی تین اداکاروں نے کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر واک کی جن میں ایشوریہ رائے ،دیپکا پڈوکون اور سونم کپور شامل ہیں ۔سونم کپور نے کانز فلم فیسٹیول کی واپسی پر بنائی گئی ایک تصویر انسٹا گرام پر جاری کر ہے جس میں اداکارہ نے ویسٹ کوٹ اور سکرٹ پہن رکھی ہے اور ساتھ میں سرمی رنگ کا پرس لیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دیکھائی دے رہی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :