ہماری اولین ترجیح خیبرپختونخوا ثقافت کی اصل تصویر دنیا کو دکھانا ہے،شہبازخان

جمعرات 25 مئی 2017 13:03

ہماری اولین ترجیح خیبرپختونخوا ثقافت کی اصل تصویر دنیا کو دکھانا ہے،شہبازخان
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز خان نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح خیبرپختونخوا کے ثقافت کی اصل تصویر دنیا کو دکھانا ہے،محکمہ ثقافت پشاور میں تین روزہ کلچر کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں بیرون دنیا سے محکمہ ثقافت کے ماہرین سمیت آرٹ وفن سے وابستہ کے ماہرین اور معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

کانفرنس میں باہمی آرٹ نمائش، پرفارمنگ آرٹ، کرافٹ نمائش وغیرہ شامل ہوں گے ،مذکورہ کانفرنس میں ثقافتی صنعت کو فروغ او ترویج کے لئے باہمی مشاورت اور مفاہمت سے کام لیا جائے گا جس میں بیرونی ممالک کے ماہرین کی تجاویز اور سفارشات سے استفادہ حاصل کیا جائیگا۔ ڈائریکٹوریٹ آف کلچر میں جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عالمی قانون کے مطابق محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار غیرمادی ثقافتی اثاثے (آئی سی ایچ) کو مرتب کرلیا ہے جو یکم جون2017 تک محکمہ ہذاٰ کے سرکاری ویب سائیٹ پر موجود ہوگا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ائی سی ایچ میں ثقافتی کھیل، زبان و ادب، روایتی میلے، روایتی، لوک داستانیں، خوراک اور ثقافتی صنعت شامل ہیں،زبان و ادب میں خیبرپختونخوا کے 10زبانوں کو شامل کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر پشتو، ہندکو، سرائیکی، گوجری، کہوار، کوہستانی، شینا، توروالی، کیلاش اور گاوری شامل ہیںاسی طرح پہلی مرحلے میں پانچ ادبی شخصیات کو ائی سی ایچ میں شامل کیا گیا ہے جس میں امیر کروڑ، بایزید انصاری، ملا ارزانی خویشگی،خوشحال خان خٹک اور رحمان بابا شامل ہیں۔

ائی سی ایچ کے ثقافتی کھیلوں میں مخہ، لنگڑی، چیندرو، دوسے، گلی ڈنڈہ، بلوری، کبڈی، کتونے، پٹ پٹونے، میر گاٹی، پیٹو گرم، قول، سخے،زمرے، ٹوپے ٹوپے ،ٹانگہ ریس وغیرہ شامل ہیں اسی طرح خوشحال خان خٹک کی تصنیف "بازنامہ" کو ورلڈ میموری رجسٹر میں شامل کرنے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی جائیگی، کمیٹی میں سیکرٹری، ڈائریکٹر، ادبی، سماجی او صحافتی شخصیات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل ہونگے۔

یہ کمیٹی قلمی نسخہ جات اور دیگر ثقافتی امور کے بارے میں تجاویز اور سفارشات مرتب کریگی۔ محکمہ ثقافت نے افغان میٹل مارکیٹ، زرقون ہینڈی کرافٹ، روائتی زیورات اور کیمیز بیگز کے لئے بزنس پلان بھی بنایا گیا ہے اورہنرمند افراد کو مارکیٹ تک رسائی کے لئے اور ان کی ثقافتی اشیاء کو مارکیٹ میں متعارف کرنے کے لئے مفید مشورے دئیے جارہے ہیں اور انکو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لئے مختلف امور پر کام کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ ثقافت نے لندن میں برٹش کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں جاری روایتی و ثقافتی صنعت کی نمائش میں حصہ لیا ہے یہ نمائش پاکستان کے جو پانچ شہر تخلیقی شہر قرار دئیے گئے ہیں پاکستان کے ان پانچ شہروں کی نمائش ہورہی ہے جس میں خیبر پختونخوا کا میٹل ورک، پشاوری چپل، روائتی زیورات، ویکس پینٹنگ اور پرفارمنگ ارٹ بھی نمائش کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :