سلمان خان راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گے

جمعرات 25 مئی 2017 13:22

سلمان خان راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار دبنگ خان عید الفطر پر اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘میں راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ٹیوب لائٹ کے نئے ریلیز ہونے والے گانے ’سجن ریڈیو بجایو‘ میں سلمان راج کپور کے مشہور گانے آوارہ، اور سری 420، کی طرز پر خراج تحسین پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سجن ریڈیو بجایو گانے میں کمال خان اور پریتم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ٹیوب لائٹ کے ڈائریکٹر کبیر خان نے راج کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کا ارادہ مشہور و معروف فلم بجرنگی بھائی جان میں کیا تھا تاہم اس وقت ایسا ممکن نہ ہوسکا، اب ٹیوب لائٹ کی ریلیز میں کبیر خان کی خواہش پر سلمان راج کپور کو خراج تحسین پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :