وزیر اعظم نواز شریف وقت کی قلت کے باعث اسلامی سربراہ کانفرنس میں خطاب نہیں کر سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن کابیان پاکستان میں بھارتی تخریب کار،دہشتگردوں کومالی امدادکاثبوت ہے۔عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں حقیقت ہیں۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 13:16

وزیر اعظم نواز شریف وقت کی قلت کے باعث اسلامی سربراہ کانفرنس میں خطاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے سعودی عرب کے حالیہ دورے میں وقت کی قلت کے باعث اسلامی کانفرنس سے خطاب نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں بھارت سمیت دہشتگردی سے متاثرہ ہال میں موجود تمام ممالک کا نام لیا تھا۔ وقت کی قلت کے باعث تیس ممالک کے سربراہ کانفرنس سے خطاب نہیں کر سکے، خطاب کا موقع نہ ملنے پر سعودی فرمانروا نے تمام شرکا سے ذاتی طور پر معذرت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی جیسے عالمی مسئلے پر کیا پاکستان کے کردار پر کسی کو کوئی شک ہے؟ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج کاکشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سری نگر کی جامع مسجد کے باہر ہر جمعہ کو بھارتی افواج تعینات کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں حقیقت ہیں لہٰذا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ گذشتہ 70برس سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کوبدنام کرنے کے لیے دہشتگردی کے الزامات لگارہاہے۔

میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیری رہنماآغاروح اللہ نے بتایا کہ بھارت جدوجہد آزادی کوبدنام کرنے کے لیے داعش بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری شیخ نبی احمد تک قونصلر رسائی کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی فلیگ میٹنگ جاری ہے۔چمن میں پاک افغان سرحد پر مشترکہ سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔

فلیگ میٹنگ کے بعد ہی باب دوستی کھولنے کا سوچا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کابیان پاکستان میں بھارتی تخریب کار،دہشتگردوں کومالی امدادکاثبوت ہے۔کلبھوشن کے اعترافی بیان سے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ملتے ہیں ۔گذشتہ روزایل او سی کے دورے میں اقوام متحدہ کے مبصرین پر فائرنگ کی گئی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر فائرنگ کر رہا ہے۔