وزارت مذہبی امور نے رواں سال بینک کھاتوں سے زکوٰة کی کٹوتی کے لئے 38ہزار 406 روپے نصاب مقرر کردیا

جمعرات 25 مئی 2017 13:48

وزارت مذہبی امور نے رواں سال بینک کھاتوں سے زکوٰة کی کٹوتی کے لئے 38ہزار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) وزارت مذہبی امور نے رواں سال بینک کھاتوں سے زکوٰة کی کٹوتی کے لئے 38ہزار 4 سو 6 روپے نصاب مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت مذہبی امور کے ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰةکی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان کو بینک اپنے کھاتہ داروں کے بچت ‘ پی ایل ایس سیونگ اور اس طرح کے دیگر کھاتوں سے زکوٰة منہاکریں گے۔ جس کے لئے 38,406روپے کی حد مقرر کی گئی ہے۔بینک اکائونٹس میں 38.406 روپے سے زائد یا اضافی رقم پر زکوٰةکاٹی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ نوٹیفکیشن زکوٰة اور عشر آرڈینس 1980ء کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :