آ ریانا گرینڈے نے مانچسٹر خود کش حملہ کے بعد لندن کے دو اور یورپ کے 5 میوزیکل کنسرٹ منسوخ کر دیئے، فلوریڈا میں اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ گئیں

جمعرات 25 مئی 2017 14:33

آ ریانا گرینڈے نے مانچسٹر خود کش حملہ کے بعد لندن کے دو اور یورپ کے ..
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) امریکی پوپ گلو کارہ آ ریانا گرینڈے نے مانچسٹر خود کش حملہ کے بعد لندن کے دو اور یورپ کے 5 میوزیکل کنسرٹ منسوخ کر دیئے ہیں اور وہ فلوریڈا میں اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا نے امریکی پوپ گلو کارہ کے نما ئندوں کے حوالہ سے بتایا کہ لندن میں ہونے والے آریانہ کے دو شو ملتوی کر دیئے گئے ہیں جبکہ 5 جون تک بیلجیئم ، پو لینڈ ، جر منی اور سویٹزر لینڈ میں منعقد ہونے وا لے کنسرٹ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ کنسرٹس پروموٹر لائیو نیشن نے کہا ہے کہ شائقین کو ان کی ٹکٹوں کی رقوم واپس کی جارہی ہیں۔