Live Updates

عید کے بعد نوازشریف کی سیاست کاباب ہمیشہ بند ہوجائے گا، نعیم الحق

جمعرات 25 مئی 2017 15:04

عید کے بعد نوازشریف کی سیاست کاباب ہمیشہ بند ہوجائے گا،  نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاہے کہ عید کے بعد نوازشریف کی سیاست کاباب ہمیشہ بند ہوجائے گا،(ن) لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے سازشیں کررہی ہے،نوازشریف کی تمام عمر سازشوں میں گزرگئی ہے، نواز شریف نے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ چھپائی،امید ہے پانامہ اسکینڈل میں شامل افراد کو بلاکر تفتیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف نے سانحہ ماڈل ٹائون میں اپنے بھائی کو بچایا،نوازشریف نے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ چھپائی ۔نعیم الحق نے کہاکہ (ن) لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے سازشیں کررہی ہے۔(ن) لیگ نے جے آئی ٹی پر دباوڈالنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا امید ہے پانامہ اسکینڈل میں شامل افراد کو بلا کر تفتیش کی جائے ۔عید کے بعد نواز شریف کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔نواز شریف کی تمام عمر سازشوں میں گزر گئی ہے ۔نعیم الحق نے کہا نواز شریف نے والد بچوں کی بیرون ملک کا حساب نہیں دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات