دھرنے کے دوران نوکری سے برخاست کیے گئے محمد علی نیکوکارہ کو بحال کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 مئی 2017 14:42

دھرنے کے دوران نوکری سے برخاست کیے گئے محمد علی نیکوکارہ کو بحال کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2017ء): دھرنے کے دوران نوکری سے برخاست کیے جانے والے پولیس افسر محمد علی نیکوکارہ کو بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد علی نیکوکارہ کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے۔ محمد علی نیکوکارہ کو دھرنے کے دوران حکم عدولی پر نوکری سے نکالا گیا تھا ۔ ان کی اپیل پر فیصلہ آنے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے محمد علی نیکوکارہ کی اپیل کی منظوری کے بعد ڈویژن اسٹیبلشمنٹ نے محمد علی نیکوکارہ کی بحالی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ محمد علی کی برطرفی کا دورانیہ ان کی چھُٹی تصور کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ محمد علی نیکوکارہ دھرنے کے دنوں میں ایس ایس پی اسلام آباد تعینات تھے جنہیں 3 مارچ 2015ء کو حکم عدولی پر برطرف کر دیا گیا تھا۔