کشمیری اپنی آزادی ، پاکستان کی تکمیل اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں‘ہندوستان کشمیرسے بہنے والے دریائوںکا رخ تبدیل کرکے پاکستان کو بنجر صحرا میں بدلنا چاہتاہے،کشمیریوںنے اپنی طاقت اور استطاعت سے بڑھ کر قربانیاںپیش کردی ہیں‘ ان قربانیوںکو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر عالمی حمایت حاصل کرے

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر قانو ن سازاسمبلی عبدالرشید ترابی کی علماء کرام،اہل دانش صحافیوں سے گفتگو اور پریس کانفرنس او ر دیگر تقریبات سے خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 15:04

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر قانو ن سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیری اپنی آزادی ، پاکستان کی تکمیل اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،ہندوستان کشمیرسے بہنے والے دریائوںکا رخ تبدیل کرکے پاکستان کو بنجر صحرا میں بدلنا چاہتاہے،کشمیریوںنے اپنی طاقت اور استطاعت سے بڑھ کر قربانیاںپیش کردی ہیں،ان قربانیوںکو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر عالمی حمایت حاصل کرے تاکہ کشمیری اپنی آزادی کی منزل کو پاسکیں،بحیثیت وکیل اور فریق کے پاکستان کی ذمہ داری ہے،ایٹم بم کی حامل دنیا کی طاقت ورترین پاک فوج،20کروڑ کلمہ گومسلمان آخری کشمیری کے مرنے کا کیوں انتظار کررہے ہیں،پاکستان کی قومی قیادت حکومت اور اپوزیشن سب کشمیرکی آزادی کو ترجیح اول بنائیں،علما ء کرام صحافی اہل دانش اپنے اپنے محاذ سے کشمیریوںکی آزادی کے لیے فعال کردار ادا کریں،ان خیالا ت کااظہاانھوںنے اپنے دورے کے دوران ،علماء کرام،اہل دانش صحافیوں سے گفتگو اور پریس کانفرنس او ر دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے کشمیرکے بغیر پاکستان کی سلامتی خطرے میں رہے گی اورتحریک آزادی کشمیرتحریک پاکستان کا تسلسل ہے،یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈاہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد بھی یہی ہے ،ہندوستان نے خود اقوام متحدہ میں جاکر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوںکو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دے گا،یہ حق مانگنے کی پاداش میں بھارتی قابض افواج ریاستی دہشت گردی کی انتہاکررہی ہے ریاست میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں،چند دن قبل ایک بھارتی میجر نے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طورپر گاڑی کے سامنے باندھ کر پورے شہرمیں گمایا اس میجیر کو بھارتی سرکار نے ایوارڈ سے نواز ہ ہے ،یہ فوج کو مزید دہشت گردی کی طرف اشارہ ہے،جو بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیرمیں انسانوں کے ساتھ جانوروں والاسلوک کریںگے ان کو انعام دیا جائے گا،عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کے ادارے اس پر خاموش ہیں،جس طرح عالمی عدل انصاف نے کلبھوشن جو را کا ایجنٹ تھا اس کے حوالے سے بات کی ہے کیا کشمیریوںکو حق حاصل نہیںہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کافیصلہ کریں،کہ ہندوستان نے عالمی عدل انصاف کا دروازہ کھولا ہے پاکستان کو اس سے خوب استفادہ کرنا چاہیے،ہندوستان کے دنیا کے ہر فورم بے نقاب کرنا چاہیے اور عالمی عدل انصاف میںجانا چاہیے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوںکی وجہ سے حالات جنگ کی طرف جارہے ہیںاور جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار کمپنیاں اپنے اپناکاروکاربند کرجارہی ہیں،انھوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان پارلیمانی وفد کے ہمراہ اہم دارالحکومتوںکادورہ کریں ،او آئی سی کاسربراہی اجلاس بلوائیں،اپوزیشن بھی اپنی سیاسی سرگرمیوںمیںکشمیرکو یاد رکھیں،یہ ان کی بھی ذمہ داری ہے،علماء کران منبر محراب سے قوم کو مقبوضہ کشمیرمیںہونے والے مظالم سے آگاہ کریں،ان کو تیار کریں،اتحاد اور یکجہتی پیدا کریں،پاکستان کو اپنے نظریے سے دورکرنے کے لیے عالمی ایجنڈے کوناکام بنائیں،اسلامی اور حوشحال پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے۔