دکھی انسانیت کی خدمت دنیا میں کامیابی اور آخرت میں بخشش کا ذریعہ بنتی ہے‘ما ہ رمضان ہمیں صبر کا درس دیتا ہے تاکہ ہم روزہ کی حالت میں خود بھوکارہ کر اُن لوگوں کی بھوک کو محسوس کر سکیں جو غریب و نادار ہیں

پیپلز بزنس فورم برطانیہ کے سابق چیئرمین واجد علی برکی کا بیان

جمعرات 25 مئی 2017 15:08

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) سابق صدارتی مشیر برائے اوورسیز ، پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور پیپلز بزنس فورم برطانیہ کے سابق چیئرمین واجد علی برکی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت دنیا میں کامیابی اور آخرت میں بخشش کا ذریعہ بنتی ہے۔ما ہ رمضان ہمیں صبر کا درس دیتا ہے تاکہ ہم روزہ کی حالت میں خود بھوکارہ کر اُن لوگوں کی بھوک کو محسوس کر سکیں جو غریب و نادار ہیں۔

دین اسلام سے عبادات کا ہر پہلو انسانیت کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر بھارت اور اسرائیل کی آنکھ سے دیکھ کر پالیسیاں بنائے گا تو دنیا میں امن کی بجائے فساد پھیلے گا۔ کشمیری اور فلسطینی اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ساری دنیا ان کی حمایت کرتی ہے۔ ٹرمپ نے خانہ جنگی کی طرف حالات دھکیلنے کی سازش کی ہے، کشمیری منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واجد علی برکی نے مزید کہا ہے کہ ہے اگر تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر آجائیں تو مسلمانوں کے تمام مسائل جن میں مسئلہ کشمیر و مسئلہ فلسطین بھی جلد از جلد حل ہو سکتے ہیں ۔ لیکن افسوس کے مسلمان اتحاد و اتفاق کی بجائے یہود و نصاریٰ کے آلہ کار بنے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :