Live Updates

حکومت کی ناکامیوںکی وجہ سے ریلوے بھی سفید ہاتھی ثابت ہو ا ہے ، اعجازاحمد چو ہدری

وزیر ریلوے سعد رفیق وزیر اعظم کی کرپشن کے تحفظ پر مامور ہیں،رہنما تحریک انصاف

جمعرات 25 مئی 2017 15:27

حکومت کی ناکامیوںکی وجہ سے ریلوے بھی سفید ہاتھی ثابت ہو ا ہے ، اعجازاحمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چو ہدری نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر ریلوے محکمے پر توجہ دینے کی بجائے عدالت سے تصدیق شدہ چور ، بد دیانت ، نااہل اور جھو ٹے وزیر اعظم اور ان کے بچوںکی کرپشن کے تحفظ پر مامور ہیں، سعد رفیق سمیت دیگر درباری جھو ٹ بول بول کر قوم کو گمراہ کر نہیں کر سکتے ۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ چار سالوں میں محکمہ ریلوے نے کرپشن ، لوٹ مار،نااہلیوں اور ناکامیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں، حکومت کی ناکامیوںکی وجہ سے دیگر اداروں کی طرح ریلوے بھی سفید ہاتھی ثابت ہو ا ہے ، محکمہ ریلوے میں لوٹ مار کا بازار گر م ہے، ریلوے کے قرضوںاور واجب لاادارقم میں100ارب30کروڑ کا اضافہ ہو چکا ہے ، ریلو ے کے خسارے میں مسلسل اضافہ اورآمدنی میں کمی آرہی ہے ، ریلوے انتظامہ اور خواجہ سعد رفیق نے تنخواہو ں، ترقیاتی فنڈز اور دیگر اخراجات کی مد میں قومی خزانے کو 144ارب کا ٹیکہ لگا دیا ہے، خواجہ سعد رفیق فوری طور کرپشن کا حساب دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہو تے ہوئے قومی خزانہ محفوظ نہیں ہے ، شریف براداران عوام کے ٹیکسو ںکے مال پر اپنی اولادیں پال رہے ہیں اور قومی دولت دنوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، پانامہ چور حکمرانوں نے ملکی اداروںکو ذاتی غلام بنا رکھا ہے اسی وجہ سے ریلوے کا ادارہ بھی تباہ وبرباد ہو چکا ہے ،شریف خاندان کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں وہ ملکی اداروں کومال کھانے کے لیے اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات