بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے داعش بنا رہا ہے،پاکستان

بھارت مظلوم کشمیریوں پر اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پرتناؤ بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے،معصوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا جارہاہے جو قابل مذمت ہے، وادی میں مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، سری نگر کی جامع مسجد کے باہر ہر جمعہ کو بھارتی افواج تعینات کی جاتی ہے، کلبھوشن کا بیان پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے کی ضرورت ہے، سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی دہشت گردی کے اتحاد کے ٹی او آرز ابھی بننے ہیں، وقت کی شدید قلت کے باعث سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی کانفرنس میں وزیراعظم سمیت کئی رہنما خطاب نہ کرسکے،سعودی عرب کے بادشاہ نے وزیراعظم سمیت سب رہنمائوں سے ذاتی طور پر اس حوالے سے معذرت کی ، عالمی عدالت انصاف میں کل بھوشن یادیو کے کیس کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں، بھارت کی جانب سے کل بھوشن یادیو کا کیس جیتنے کے دعوے جھوٹے اور گمراہ کن ہیں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ

جمعرات 25 مئی 2017 16:24

بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے داعش بنا رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے داعش بنا رہا ہے اور مظلوم کشمیریوں پر اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پرتناؤ بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے اور معصوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا جارہاہے جو قابل مذمت ہے، وادی میں مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے سری نگر کی جامع مسجد کے باہر ہر جمعہ کو بھارتی افواج تعینات کی جاتی ہیں، کلبھوشن کا بیان پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے کی ضرورت ہے، سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی دہشت گردی کے اتحاد کے ٹی او آرز ابھی بننے ہیں، وقت کی شدید قلت کے باعث سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی رہنما خطاب نہ کرسکے،سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم نواز شریف سمیت سب رہنمائوں سے ذاتی طور پر اس حوالے سے معذرت کی ، عالمی عدالت انصاف میں کل بھوشن یادیو کے کیس کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں، بھارت کی جانب سے کل بھوشن یادیو کا کیس جیتنے کے دعوے جھوٹے اور گمراہ کن ہیں، عدالت نے مشروط طور پر پھانسی روکنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بزدلانہ عمل اور قابل مذمت ہے‘ یہ انسانیت کے خلاف ظلم ہے‘ بھارت کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کررہا ہے‘ لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے‘ بچوں پر تشدد کیا جارہا ہے‘ خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔

عالمی برادری کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہئے۔ بھارت کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور سول آبادی کو آزاد کشمیر میں نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ آزاد کشمیر میں کوئی سول لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور کے دورے کے دوران بھارت نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ‘ کپواڑہ میں پرتشد دآپریشن کئے جس میں 130 طالب علموں اور لوگوں کو زخمی کیا گیا۔

مسجدوں کی توہین کی جارہی ہے۔ سری نگر جامع مسجد میں فورسز کی تعداد بڑھائی گئی ہے اور لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے کہ وہ ماہ رمصان میں ہزاروں کی تعداد میں نماز کے لئے جمع نہ ہوں۔ نارویجن پارلیمنٹ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے اور مسئل کے پرامن حل پر زور دیا ہے ۔ میجر گوگی کو انسانی ڈھال کے طور پر کشمیری کو استعمال کرنے پر ایوارڈ دینا قابل مذمت ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے رہنما آغا روح الله نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کشمیر کی عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو بدنام کرنے کیلئے داعش قائم کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باب دوستی کھولنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے بارڈر حکام کی فلیگ میٹنگ ہورہی ہے اور معاملہ کے حل پر غور کیا جارہا ہے۔ بھارت کی جانب سے گرفتار شہری شیخ نبی تک قونصلر کی رسائی کے حوالے سے درخواست موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چمن میں پاک افغان سرحد پر مشترکہ سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک حقیقت ہیں اور عالمی برادری اس کی مذمت کررہی ہے۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔ کمانڈر کلبھوشن کا بیان پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کیق راردادوں کے تحت حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی دہشت گردی کے اتحاد کے ٹی او آرز ابھی بننے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی شدید قلت کے باعث سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی رہنما خطاب نہ کرسکے۔ ایک سو تیس لوگوں نے خطاب کرنا تھا لیکن سمٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم نواز شریف سمیت سب رہنمائوں سے ذاتی طور پر اس حوالے سے معذرت کی ۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوںکا اعتراف امریکہ سمیت عالمی برادری کئی مرتبہ کرچکی ہے۔ امریک صدر نے اعتراف کیا مسلم ممالک سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہ افغانستان کے ساتھ رابطے کا میکنزم موجود ہے اور افغان حکومت سے رابطہ ہے۔ پی آئی اے کے معاملہ پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جواب موصول نہیں ہوا سی پیک سے پاکستان اور چین سمیت خطے کے ممالک کو فائدہ ہوگا۔

عالمی عدالت انصاف میں کل بھوشن یادیو کے کیس کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے کل بھوشن یادیو کا کیس جیتنے کے دعوے جھوٹے اور گمراہ کن ہیں۔ عدالت نے مشروط طور پر پھانسی روکنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں نان این ڈی ٹی ریاستوں کی رکنیت کے حوالے سے چین کے موقف کے حامی ہیں تمام نان این ڈی ٹی ریاست کی ممبر شپ کے لئے مساوی بنیادوں پر غور کرنا چاہئے۔