بھارتی حکومت شیوسنا کے غنڈوں کو اسلحہ تقسیم کرکے مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر واکر کشمیر کی جنگ کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتی ہے
امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی کا سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے اراکین سے خطاب
جمعرات 25 مئی 2017 16:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے دریائوں کا رخ موڑ کر پاکستان کو بنجر بنانا چاہتاہے۔اب پاکستان کی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اقوام عالم میںسفارت اور سیاسی مہم چلاکر دنیا کی توجہ کشمیر کے لوگوں پر ہونے والے مظالم پر توجہ مبذول کر وائے۔
اس سے پہلے سیالکوٹ پریس کلب میں صحافیوں اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے۔امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف ،او ،آئی، سی کا سربراہ اجلاس بلا کراپوزیشن اور حکومت سے مل کر کشمیری مجاہدین کی قربانیوں کو دنیا کے سامنے لائیں، تاکہ عالمی سطح پرکشمیریوں کی ،قربانیاںکو دنیا کے سامنے لا کر ہندوستان کو بے نقاب کیا جائے ۔انہوں نے کہا آج تحریک آزادی کشمیر مظفر وانی کی شہادت کے بعدبام عروج پر ہے تحریک آزادی کشمیر 1990مین شہروں میں پھیلی تھی جبکہ اب تحریک آزادی کشمیر شہروں سے نکل دیہاتوں میں پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے 4نکاتی پروگرام کے خلاف کشمیر کی تمام قیادت جس میں یاسین ملک،میر واعظ اور سید علی گیلانی نے جس طرح استقامت دیکھائی اور بھارت کے خلاف ڈٹ کر عوام کو امید کی نئی کرن دیکھا کر تحریک آزادی کشمیرمیں ایک نیا جذبہ بیدار کر دیا ،ہے۔انہوں نے کہا آج تھریک آزادی کشمیر نے برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعدنئی کروٹ لی ہے ،اب یہ تحریک کشمیر کے چپے،چپے ،گلی،گلی اور قریہ قریہ میں پھیل گئی ہے ۔اور کشمیر لوگ پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کے پرچم لہراکر تحریک سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بربریت کی وجہ سے اب تک 15ہزار کشمیری پیلٹ گن سے اپنی بینائی سے محروم کر دیے گئے ہیں ،لیکن آزادی کشمیر کی تحریک میں کمی نہیں آئی۔عبدالرشیدترابی نے کہا کہ تحریک کے حق میں اب ہندوستان سے بھی رائے عامہ بھارتی حکومت کے خلاف کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حال ہی میں برٹش پارلیمنٹ نے ہندوستان کے کہنے کے باوجود اپنی پارلیمنٹ سے کشمیریوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف متفقہ قرار داد پاس کر وائی ہے ۔انہوں نے کہا یہ موقع ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں پر ہونے والے غیر انسانی سلوک کے حلاف بین اقوامی سطح پر سفارتی مہم چلاکر بھارت کے اصلی چہرے کو بے نقاب کرے۔اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو ہندوستان کی مکروہ چالوں کے خلاف سرکارری وفودمختلف ممالک روانہ کر نا ہونگے۔انہوں نے آخر میں کینڈا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ کینڈین حکومت نے ہندوستان کے سابق پولیس چیف کو کینڈا میں انٹری نہ دے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے گزشتہ روزنیلم میں دو ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حادثات میں جاں بحق افرادکی روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہےمزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.