کراچی، اپیکس کمیٹی اجلاس میں دوٹوک کہہ دیا تھا کہ پولیس میںبھرتیاں میرٹ پر ہوں گی ،سہیل انور سیال
رمضان المبارک میں سکیورٹی ،امن و امان ،ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے،ضرب عضب کی طرح رد الفساد کو بھی کامیاب کریں گے، وزیرداخلہ سندھ کی میڈیا گفتگو
جمعرات 25 مئی 2017 16:47
(جاری ہے)
سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔رمضان المبارک سے قبل یہ اجلاس سیکیورٹی سے متعلق تھا،رمضان المبارک میں سیکیورٹی ،امن و امان ،ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔
رینجرز اور سندھ حکومت مل کر کام کررہی ہے۔ضرب عضب کی طرح رد الفساد کو بھی کامیاب کریں گے۔امن وامان برقراررکھنے میں سندھ حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ میرے اجلاس میں افسران شریک نہیں ہیں ،اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ہم نے 9اضلاع کے پولیس افسران کو اجلاس میں بلایا تھا وہ سب آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ جو افسران آؤٹ اسٹیشن جائیں گے وہ سیکریٹری داخلہ سے تحریری اجازت لیں گے،آئی جی سندھ نے بغیر تحریری اجازت لئے آؤٹ اسٹیشن جاکر بچکانہ حرکت کی ہے، پولیس ایکٹ کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس سیکریٹری داخلہ کے ماتحت ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب سندھ میں پولیس ایکٹ کے تحت پولیس کام کررہی ہے ۔میرے پاس 20سے ذیادہ 20گریڈ کے افسران ہیں ۔آئی جی صاحب بتائیں کہ رات آؤٹ اسٹیشن گئے تو کیا سیکریٹری داخلہ سے تحریری اجازت لی جبکہ دیگرسینئر افسران جن میں ثناء اللہ عباسی،خادم حسین بھٹی ،ولی اللہ دل شامل ہیں ،انہیں اجاز ت لینے کا کیوں کہا ۔سہیل انور سیال نے کہا کہ آئی جی سندھ کی آمد سے پہلے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر تھی ۔آئی جی سندھ پولیس کے معاملات مجھ سے بہتر سمجھ سکتے ہیں ۔ میں اور میری پارٹی عدالت کا احترام کرتی ہے۔مجھ میں خرابی ہوتی تو پولیس ڈپارٹمنٹ اس جگہ نہ ہوتا جہاں آج کھڑا ہے۔میں نے اپنے محکمے میں کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ مجھ پرکوئی الزام لگے۔آئی جی کے آنے سے قبل ہی میرٹ کی بھرتیاں یقینی بنائی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
سندھ ہائیکورٹ کا اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا حکم
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ کا بلوم برگ کوانٹرویو
-
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، سپیکرقومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
-
سپریم کورٹ و ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب
-
محسن نقوی کا غیرموثراورزائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری شدہ موبائل سمزکو بند کرنے کا حکم
-
وزیراعظم نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وزیر اطلاعات
-
برطانوی ہائی کمشنرکی مقبول صدیقی سے ملاقات ، تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
مریم نواز کی سکیورٹی سکواڈ گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق
-
گیس قیمتوں کے تعین کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ
-
خواہش ہے سپریم کورٹ مکمل ہوجائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.