دوسری شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام

نیشنل بنک کی پلوشہ اور واپڈا کے حافظ عرفان نے سعید نے ٹائٹل اپنے نام کرلئے

جمعرات 25 مئی 2017 16:59

دوسری شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) دوسری شہدائے آرمی آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،خواتین میں نیشنل بنک کی پلوشہ جبکہ مردوں میں واپڈا حافظ عرفان سعید نے ٹائٹل اپنے نام کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میجرجنرل(ر) تاج الحق مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری‘ کرنل ظہیر اختر ‘صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان ‘سیکرٹری جنرل امجد علی خان ‘سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘سکواش لیجنڈ قمرزمان،ڈسٹرکٹ صدر میاں صداقت شاہ‘ذوالفقار بٹ‘پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز‘محب اللہ خان ‘کیپٹن محمد فیصل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘گزشتہ روز مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کے حافظ عرفان سعید نے واپڈا ہی کے عامر سعید کو اکیس چودہ اور اکیس چودہ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ‘دوسرے سیمی فائنل میں این بی پی کے مراد علی نے واپڈا کے عظیم سرور کو اکیس سولہ ‘نو اکیس ار اکیس چودہ سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ‘مینز سنگلز فائنل میں واپڈا کے حافظ عرفان سعید نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد این بی پی کے مراد علی کو اکیس پندرہ اور اٹھائیس چھبیس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ‘ویمنز ڈبلز فائنل میں پلوشہ اور خضریٰ رشید نے ماہور شہزاد اور صائمہ کو اکیس گیارہ اور بائیس بیس سے شکست دے کر ٹرافی جیتی ‘مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور نے واپڈا کے عامر سعید اور کاشف سلمان کو اکیس بارہ اور اکیس سات سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کے اویس زاہد اور محمد عتیق نے ایس این جی پی ایس کے انجم بشیر اور شاہ میر کو اکیس نو اور اکیس چودہ سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ‘مینز ڈبلز فائنل میں واپڈا کے حافظ عرفان سعید اور عظیم سرور نے واپڈا ہی کے اویس زاہد اور محمد عتیق کو اکیس اٹھارہ اور اکیس انیس سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ‘ویمنز سنگلز فائنل میں این بی پی کی پلوشہ نے واپڈا کی ماہور شہزاد کو بیس بائیس ‘اکیس انیس اور اکیس اٹھارہ سے ہرا کر ٹائٹل اپنے کرلیا‘یہ دوسرا موقع تھا کہ پشاور میں شہدائے آرمی آل پاکستان بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے بہترین 175 کھلاڑیوں نے شرکت کی چیمپئن شپ میں این بی پی اور واپڈا کے کھلاڑی مکمل طور پر چھائے رہے ‘آخر میں کھلاڑیوں میں سات لاکھ سے زائد کے نقد انعامات ‘ٹرافیاں اور سووینئرز تقسیم کئے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی میجرجنرل(ر)تاج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بہترین ماحول میں اچھے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا کھلاڑیوں کو پشاور میں بہترین مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے بہترین انتظامات پر پشاور کلب کی انتظامیہ ‘پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کیا ‘صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان نے اپنے خطاب میں پشاور کلب اور پاکستان آرمی کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے بہترین مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :