سکی کناری ڈیم کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے 2 جون آخری تاریخ مقرر

جمعرات 25 مئی 2017 17:10

سکی کناری ڈیم کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے 2 جون آخری تاریخ ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) سکی کناری ڈیم کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے 2 جون 2017ء کی آخری تاریخ مقرر کر دی گئی، سکی کناری ڈیم سے متاثرہ تمام افراد کو معاوضوں کی وصولی مقررہ تاریخ سے قبل کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد نہ تو اس تاریخ میں کوئی توسیع کی جائے گی اور نہ ہی اس کے بعد کسی کو معاوضوں کی ادائیگی ہو گی، تمام متاثرہ افراد کی املاک و اراضی کا سروے مکمل ہونے کے بعد اس کی مالیت لگا دی گئی ہے اور فائنل معاوضوں کیلئے محکمہ مال نے باچھ بھی تیار کر کے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے آفس میں جمع کروا دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ معاہدہ کے تحت مالکانہ حقوق پہلے ہی چائنہ کمپنی کو دے دیئے گئے ہیں تاہم دو جون کے بعد بذریعہ فورس مکانات اور اراضی واگذار کروا کر چائنہ کمپنی کو دیدی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :