ممبئی ائر پورٹ پر آگ کی فرضی مشق کے لئے سکریپ سے تیار نقلی جہاز کے لئے ا نعام کا اعلان

جمعرات 25 مئی 2017 17:18

ممبئی ائر پورٹ پر آگ کی فرضی مشق کے لئے سکریپ سے تیار نقلی جہاز کے لئے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) ممبئی ائر پورٹ پر آگ کی فرضی مشق کے لئے سکریپ سے تیار نقلی جہاز کے لئے ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔ جمعرات کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کباڑ سے تیار شدہ جہاز کا ڈیزائین کچھ اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس جہاز کو آگ کی فرضی مشق کے بعد دوبارہ بھی مشقوں کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس جہاز کو ممبئی کے انٹر نیشنل ائر پورٹ پر فرضی مشق کے لئے دانستہ طور پر آ گ لگائی گئی اور اس میں باقاعدہ طور پرجہاز کے انجن والی تھر تھراہٹ بھی تھی جس کی وجہ سے یہ جہاز امدای سر گر میوں میں حصہ لینے والوں سمیت ہر کسی کی توجہ کا مر کز بن گیا یہ جہاز تیارکر نے والی کمپنی نے بعدا ازاں متعلقہ ادارہ سے اعلی ترین انعام بھی حاصل کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :