مری میں نوجوانوں کیلئے یونین کونسل کی پر بھی کھیلوں کے میدان بنائے جائینگے،راجہ دفتر عباسی

جمعرات 25 مئی 2017 17:18

مری میں نوجوانوں کیلئے یونین کونسل کی پر بھی کھیلوں کے میدان بنائے ..
مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) نوجوانوں کونصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے مری کے نوجوانوں کیلئے یونین کونسل کی سطح پر بھی کھیلوں کے میدان بنائے جائینگے تاکہ نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی اور لیگی رہنماء راجہ عرفان عباسی نے بھوربن کرکٹ گرائونڈمیں مری میں منعقد ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کے فائنل کے بعدکرکٹ شائقین سے خطاب کرتے ہوئے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں راولپنڈی،آزاد کشمیر سمیت تحصیل مری کی 28 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل مقابلہ حیدری کرکٹ کلب راولپنڈی اور بھوربن گرین مری کے درمیان کھیلا گیا جو سخت مقابلے کے بعد 5 سکور سے حیدری کلب نے جیت لیا حیدری کرکٹ کلب کے کیپٹن افتخار کو ٹرافی اور نقد انعام ،رنر اپ ٹیم کے کیپٹن محمد بلا ل عباسی کو بھی ٹرافی او رنقد انعام دیا گیا ،مین آف دی میچ کا ایوارڈ ٹورنامنٹ میں 23 وکٹیں حاصل کرنے پر رفیق خان حیدری کو دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :