کشمیری اپنی آزادی ، پاکستان کی تکمیل اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں، عبدالرشید ترابی

جمعرات 25 مئی 2017 17:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبر قانو ن سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیری اپنی آزادی ، پاکستان کی تکمیل اور سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں،بھارت کشمیرسے بہنے والے دریائوںکا رخ تبدیل کرکے پاکستان کو بنجر صحرا میں بدلنا چاہتاہے،کشمیریوںنے اپنی طاقت اور استطاعت سے بڑھ کر قربانیاںپیش کردی ہیں،پاکستان کی قومی قیادت حکومت اور اپوزیشن سب کشمیرکی آزادی کو ترجیح اول بنائیں،علما ء کرام صحافی اہل دانش اپنے اپنے محاذ سے کشمیریوںکی آزادی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہاانھوںنے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ،تحریک آزادی کشمیرتحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈاہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد بھی یہی ہے ، بھارت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیاتھاکہ وہ کشمیریوںکو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دے گا،یہ حق مانگنے کی پاداش میں بھارتی قابض افواج ریاستی دہشت گردی کی انتہاکررہی ہے ریاست میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں،چند دن قبل ایک بھارتی میجر نے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طورپر گاڑی کے سامنے باندھ کر پورے شہرمیں گمایا اس میجیر کو بھارتی سرکار نے ایوارڈ سے نواز ہ ہے ،یہ فوج کو مزید دہشت گردی کی طرف اشارہ ہے،جو بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیرمیں انسانوں کے ساتھ جانوروں والاسلوک کریںگے ان کو انعام دیا جائے گا،عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کے ادارے اس پر خاموش ہیں،جس طرح عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن جو راء کا ایجنٹ تھا اس کے حوالے سے بات کی ہے کیا کشمیریوںکو حق حاصل نہیںہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کافیصلہ کریں،کہ بھارت نے عالمی عدل انصاف کا دروازہ کھولا ہے پاکستان کو اس سے خوب استفادہ کرنا چاہیے، بھارت کو دنیا کے ہر فورم بے نقاب کرنا چاہیے اور عالمی عدالت انصاف میںجانا چاہیے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی کی انتہاپسندانہ پالیسیوںکی وجہ سے حالات جنگ کی طرف جارہے ہیںاور جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار کمپنیاں اپنے اپناکاروکاربند کر کے جارہی ہیں،انھوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان پارلیمانی وفد کے ہمراہ اہم دارالحکومتوںکادورہ کریں ،او آئی سی کاسربراہی اجلاس بلوائیں،اپوزیشن بھی اپنی سیاسی سرگرمیوںمیںکشمیرکو یاد رکھیں،یہ ان کی بھی ذمہ داری ہے،علماء کرام منبر محراب سے قوم کو مقبوضہ کشمیرمیںہونے والے مظالم سے آگاہ کریں،پاکستان کو اپنے نظریے سے دورکرنے کے لیے عالمی ایجنڈے کوناکام بنائیں،اسلامی اور حوشحال پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے۔