ایدھی اورنج لائن اور گرین لائن بسوں کے سٹیشنزکو منصوعات کی تشہیر کیلئے کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کے مذکورہ اقدام سے نہ صرف حکومت پر مالی بوجھ کم ہوگا بلکہ کرایہ بھی کم رکھا جائے گا

جمعرات 25 مئی 2017 17:21

ایدھی اورنج لائن اور گرین لائن بسوں کے سٹیشنزکو منصوعات کی تشہیر کیلئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) حکومت سندھ نے ایدھی اورنج لائن اور گرین لائن بسوں کے اسٹیشنز کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مصنوعات کی تشہیر کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبائی حکومت کے مذکورہ اقدام سے نہ صرف حکومت پر مالی بوجھ کم ہوگا بلکہ کرایہ بھی کم رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ایدھی اورنج لائن اور گرین لائن بسوں کے اسٹیشنز کی برانڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دونوں بس منصوبوں کے 35اسٹیشنز ہیں۔ہر اسٹیشن ملٹی نیشنل کمپنی کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے دیاجائیگا۔بس اسٹیشنز کی برانڈنگ کی آمدن سے مسافروں کو کرائے میں سبسڈی ملے گی جبکہ صوبائی حکومت پر بوجھ بھی کم ہوگا ۔ایدھی اورنج لائن،گرین لائن بس منصوبہ رواں سال کے دسمبر تک مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :