عبد الستا ر ایدھی میموریل کرکٹ، انوویٹر سی سی نے فائنل میں سیٹ کنفرم کرا لی

جمعرات 25 مئی 2017 17:27

عبد الستا ر ایدھی میموریل کرکٹ، انوویٹر سی سی نے فائنل میں سیٹ کنفرم ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) نذیر حسین گلبر ک جیم خانہ گرائونڈ پر جاری عبدالستار ایدھی کرکٹ میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انوویٹر سی سی نے حریف نذیر حسین گلبرک جیم خانہ کو 62 رنز سے زیر کر کے فائنل میں سیٹ پکی کر لی۔ فاتح ٹیم کے قادر خان کو شاندار نصف سنچری 64 رنز بنانے پر میچ کا بہتر ین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نذیر حسین جیم خانہ کی سر سبز فلیڈ پر انویٹر سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹیں کھو کر 177 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ قادر خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 64 کی دلکش باری میں 29 گیندیں کھیلیں اور اننگ کے دوران انہوں نے 8 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائن کی سیراکرائی اور 2 چھکے بھی لگائے، عبدالرحمان نے 42 رنز کی خوبصور ت باری میں 6 چوکے لگائے، فرید شاہ نے 21 اور انعام خان نے 19 رنز کا اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

محمد اکرام نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں نذیر حسین گلبر گ جیم خانہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر118 رنز بنا سکی۔ نا صر عباس نے تن تنہا مقابلہ کر تے ہوئے 32 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے نا قابل شکست 33 رنز بنائے، علی اقبال نے 21 رنز میں 3 چوکے رسید کئے۔ جنید نعیم ، عارف خان، جنید ضیاء، شاہ حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مذکورہ سیمی فائنل کو امپا ئر واصف جمال اور صابر حسین نے سپروائز کیا۔

متعلقہ عنوان :