عثمان آباد یونین کی آل کراچی انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ مستحکم

جمعرات 25 مئی 2017 17:27

عثمان آباد یونین کی آل کراچی انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) عثمان آباد یونین نے سخت مقابلے کے بعد لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 2-1سے شکست دے کر آل کراچی روز بیوٹی پارلر انوی ٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرا سیمی فائنل اتحاد اسپورٹس اور ینگ پرنس کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔ شاہ فیصل فٹبال کلب کے زیر اہتمام جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عثمان آباد یونین اور لسبیلہ اسٹوڈنٹس کے مابین مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔

کھیل کے شروع ہوتے ہی انٹرنیشنل زین علی نے ایک خوبصورت گول بنا کر سنسنی پھیلا دی۔ ایک گول کے خسارے میںجانے کے بعد عثمان آباد یونین کی جانب سے میچ میں واپس آنے کیلئے حریف ٹیم پر سخت دباؤ بڑھایا گیا جس کے نتیجہ میں 26 ویں منٹ میں لیاقت علی نے دائیں جانب سے آنے والے کراس کو گول میں تبدیل کرکے مقابلہ 1-1سے برابر کردیا۔

(جاری ہے)

وقفہ پر دونوںٹیمیں 1-1 کی برابری کے ساتھ میدان سے باہر آئیں۔

وقفہ کے بعد کھیل میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی لیکن گیند نے صرف ایک بار ہی جال کا رخ کیا جب عثمان آباد کے نوجوان اسٹرائیکر اعصام عثمان نے دو کھلاڑیوںکو ڈاج دے کر حریف گول کیپر کو بے بس کرتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول اسکور کرکے 2-1 سے آگے کردیا۔ مقررہ دورانیہ میں عثمان آباد یونین کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر جنید بلوچ نے آہنی دیوار کا کردار ادا کرتے ہوئے گیند کو جال میںداخل ہونے کی اجازت نہ دی اور فائنل وسل پر عثمان آباد یونین نے 2-1کی برتری حاصل کرکے فائنل کا ٹکٹ اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ عنوان :