سید خورشید شاہ کی پمز میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت ، جلد صحت یابی کی دعا کی

جمعرات 25 مئی 2017 17:27

سید خورشید شاہ کی پمز میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پمز ہسپتال میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے جمعرات کو پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ی عیادت کی۔ سید خورشید شاہ نے ڈپٹی چیئرمین کو پھولوںکا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان میں ہونے والے خودکش حملے کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ (ن غ/ ا ر)