دبئی میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں تین سعودی شہری گرفتار ، عدالت میں مقدمہ جاری

جمعرات 25 مئی 2017 17:12

دبئی میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں تین سعودی شہری گرفتار ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2017ء) :۔ دبئی عدالت میں تین سعودیوں کے خلاف مقدمہ جاری ہے ، ان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے ایک مراکشی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق پبلک پراسکیوشن ریکارڈز میں درج ہے کہ ایک مراکشی خاتون جو کہ دبئی میں ملازمت پیشہ سے وابستہ ہے اس کی ملاقات نائٹ قلب میں تین سعودی نوجوان لڑکوں جن کی عمریں 25 سے 28 سال کے درمیان ہیں ،  کے ساتھ ہوئی ۔

(جاری ہے)

ان تینوں نے بعد ازاں اس 33 سالہ مراکشی خاتون کو اپنے گھر بلایا اور وہاں اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جب کہ انہوں نے اس واقعے کے دوران باقاعدہ وڈیو بھی بنائی تھی۔ یہ واقعہ 20 جنوری کو الرقبات ہوٹل میں پیش آیا۔ فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کو جنسی زیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے ۔ 
اس خاتون پر شراب رکھنے جبکہ ان تینوں لڑکوں پر جنسی زیادتی کا مقدمہ عدالت میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :