بھارت نے سیریز نہ کھیل کر معاہدے کی خلاف ورزی کی، پی سی بی کو ہرجانہ ادا نہ کیا تو اس کیخلاف انٹرنیشنل ٹریبونل میں جائیں گے، نجم سیٹھی
کوشش ہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چار میچز کراچی اور چار میچ لاہور میں کرائے جائیں،انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی ملک میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، دسمبرمیں ایک بین الاقوامی ٹیم تین میچوں کی سیریزکھیلنے پاکستان آرہی ہے
جمعرات 25 مئی 2017 18:40
(جاری ہے)
یہ ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے جبکہ بھارت سے کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے مختلف تجاویز ہیں تاہم اس معاملے پر آئندہ دو ماہ میں تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشن کامیاب رہے، مخالفین نے پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل نہ ہونے کی باتیں کیں اور کہا گیا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد مشکل ہے، لیکن ہم نے پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل کر کے دکھایا، کوشش ہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چار میچز کراچی اور چار میچ لاہور میں کرائے جائیں۔انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی ملک میں لانے کی کوشش کررہے ہیں اوردسمبرمیں ایک بین الاقوامی ٹیم تین میچوں کی سیریزکھیلنے پاکستان آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریجنل کرکٹ کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لایا جائے گا، کیونکہ جب تک ملک میں ریجنل کرکٹ مضبوط نہیں ہوگی، پاکستانی کرکٹ ترقی نہیں کر سکتی۔ ریجنل کرکٹ کے اندر ڈویلپمنٹ بجٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میں اقدامات کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریارخان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی نے آئی سی سی میں ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کا فیصلہ کیا تو بدلے میں بھارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے، اس کے تحت 2014 سے 2023 تک دونوں ملکوں کے درمیان 6 دو طرفہ سیریز طے پائیں، اس دوران دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات اور سرحدوں پر کشیدگی پیدا ہونا شروع ہوگئی جس کے بعد بھارتی بورڈ اپنی حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرتے ہوئے سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے جس کے جواب میں پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کو 64 ملین ڈالر کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے لیگل نوٹس جاری کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.