گورنر ملک رفیق رجوانہ پر وکلاء کنونشن کے حوالے سے لگائے جانیوالے الزامات بے بنیاد ،حقائق کے منافی قرار

گورنر پنجاب ایک امین شخص ہیں جو قانون کی بالادستی، وکلاء اداروں اور وکلاء کی عزت و حرمت پر پورا یقین رکھتے ہیں‘ترجمان

جمعرات 25 مئی 2017 19:01

گورنر ملک رفیق رجوانہ پر وکلاء کنونشن کے حوالے سے لگائے جانیوالے الزامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) ترجمان گورنر پنجاب نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ پر وکلاء کنونشن کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر پنجاب ایک امین شخص ہیں جو قانون کی بالادستی، وکلاء اداروں اور وکلاء کی عزت و حرمت پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ گورنر پنجاب ایک انتہائی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، وہ کسی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔