سوشل میڈیا صارفین کے خلاف وزیر داخلہ کارروائیاں کر رہے ہیں،دہشت گردی کے علاوہ چوہدری نثار ہر جگہ اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں، چھت سے گرنے والے وزارت داخلہ کے نائب قاصد کی موت کی تحقیقات ہو رہی ہیں،جلد پتا چل جائے گا کہ وہ کیسے گرا، خود گرا یا کسی نہ گرایا،موجودہ حکومت کی ترجیح اشرافیہ ہے، یہ حکومت غریب آدمی کے لئے وجود میں آئی ہی نہیں تھی، مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ مر رہے ہیں، لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، موجودہ حکومت جمہوریت کونہیں اپنے مفادات کو بچانا چاہتی ہے

قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 مئی 2017 19:26

سوشل میڈیا صارفین کے خلاف وزیر داخلہ کارروائیاں کر رہے ہیں،دہشت گردی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے خلاف وزیر داخلہ کارروائیاں کر رہے ہیں،دہشت گردی کے علاوہ چوہدری نثار ہر جگہ اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں، چھت سے گرنے والے وزارت داخلہ کے نائب قاصد کی موت کی تحقیقات ہو رہی ہیں،جلد پتا چل جائے گا کہ وہ کیسے گرا، خود گرا یا کسی نہ گرایا،موجودہ حکومت کی ترجیح اشرافیہ ہے، یہ حکومت غریب آدمی کے لئے وجود میں آئی ہی نہیں تھی، مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ مر رہے ہیں، لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، موجودہ حکومت جمہوریت کونہیں اپنے مفادات کو بچانا چاہتی ہے۔

وہ جمعرات کو پمز ہسپتال میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے ڈپٹی چیئرمین کو پھولوںکا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان میں ہونے والے خودکش حملے کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ کسی کو شوق نہیں کہ اسپتال میں رہے، مولانا عبدالغفور جب صحت مند ہوں گے تو چلے جائیں گے، سوشل میڈیا صارفین کے خلاف وزیر داخلہ کارروائیاں کر رہے ہیں،دہشت گردی کے علاوہ چوہدری نثار ہر جگہ اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں، چھت سے گرنے والے وزارت داخلہ کے نائب قاصد کی موت کی تحقیقات ہو رہی ہیں،جلد پتا چل جائے گا کہ وہ کیسے گرا، خود گرا یا کسی نہ گرایا،موجودہ حکومت کی ترجیح اشرافیہ ہے، یہ حکومت غریب آدمی کے لئے وجود میں آئی ہی نہیں تھی، مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ مر رہے ہیں، لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، موجودہ حکومت جمہوریت کو نہیں اپنے مفادات کو بچانا چاہتی ہے۔ (ا ر)