رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 4.09 فیصد تک رہی

مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کی شرح کو ہدف سے کم رکھا جائے گا ،ْ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

جمعرات 25 مئی 2017 19:32

رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 4.09 فیصد تک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 4.09 فیصد تک رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مہنگائی اور افراط زر کے حوالے سے وزیر خزانہ نے اقتصادی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2013-14ء کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس اور کور پرائس انڈیکس میں 8.69 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جو مالی سال 2014-15ء کے دوران 4.81 فیصد تک کم ہوا۔ اسی طرح مالی سال 2015-16ء کے دوران مہنگائی کی شرح 2.79 فیصد تک کم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 4.09 فیصد تک رہی ہے جبکہ اس کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کی شرح کو ہدف سے کم رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :