رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص غذا کے خلاف گرینڈ آپریشن
نشاط ہوٹل کو ناقص صفائی ، زائد المعیاد،باسی اشیا ء خوردونوش کی موجودگی پر 1لاکھ ،رمادہ ہوٹل ملتان کو ناقص صفائی، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 1لاکھ جرمانہ،میزونیٹ ہوٹل مری کو ناقص اجزاء کے استعمال پر 2لاکھ جرمانہ، حتمی وارننگ نوٹس جاری رمضان المبارک کے آغاز سے قبل مکمل اصلاحات نہ لانے والے ہوٹل سیل کر دیے جائیں گے‘ڈی جی فوڈاتھارٹی
جمعرات 25 مئی 2017 19:33
(جاری ہے)
کھانا باسی اور ناقص اجزاء سے تیار کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ جاری ہے۔ معروف ہوٹلوں میں رمضان میں بوفے سحری اور افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ کھانا کھاتے ہیں۔ اس حوالے سے تمام پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے اور اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل مکمل اصلاحات نہ لانے والے ہوٹل سیل کر دیے جائیں گے۔اس ضمن میں یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزچتہ روز ایک 5سٹار ، ایک 4سٹار ہوٹل سیل کیا تھا جبکہ دیگر معروف ہوٹلوں کو بھاری جرمانے کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں عروہ بیوریج کوٹوٹے فرش ، غلط لیبلنگ ، ناقص خام میٹیریل استعمال کرنے، ریکارڈ کی عدم موجودگی،فرش پر پانی کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول پرسربمہر ، سپائیسی فوڈزکو کچن میں حشرات کی بہتات ،دودھ کو کھلا رکھنے،ملازمین کا دوران کام جیولری کے استعمال اوربرتنوں کی صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پر سیل، کشمیر سوڈا واٹر اور عزیز سوڈا واٹر کو برانڈڈ لیبلز لگانے ، زنگ آلود مشین سے بھرائی اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بناپر سیل جبکہ عظیم انٹرپرائزر کو غیر خوردنی رنگ استعمال کر نے ،گندی مشینوں کے استعمال اور لیبل نہ لگانے پر سر بمہر کر دیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.