․ پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ٹیموں کا کراچی کی موبائل مارکیٹوں میں چھاپہ ، 216غیر منظور شدہ موبائل فون ضبط کر لئے

جمعرات 25 مئی 2017 19:53

․ پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ٹیموں کا کراچی کی موبائل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کے تعاون سے ملک بھر میں غیرقانونی ٹیلی کام سرگرمیوںکی روک تھام کے لئے مشترکہ کاوشوں کے تحت بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ حال ہی میں پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ٹیموں نے کراچی کے علاقے بہادر آباد کی موبائل مارکیٹوں میں چھاپہ مار کر مختلف اقسام کے 216غیر منظور شدہ موبائل فون ضبط کر لئے، اس حوالے سے ایف آئی اے نے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، چھاپے کے دوران سیم سنگ، ایچ ٹی سی، ایل جی، آئی فون، موٹرولا، لے نووو اور ہائسینس کے غیرمنظور کردہ موبائل فون قبضے میں لے لئے گئے۔

غیر قانونی ٹیلی کام سرگرمیوں کے خلاف حالیہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی تکنیکی پیشہ ور ٹیم کی ان مسلسل جاری کاوشوں کو ظاہر کرتا ہے جو غیرقانونی ٹیلی کام سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی ٹیکس سے بچنے کے لئے موبائل فون کے درآمد کیلئے غیرقانونی ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں۔ عوام الناس اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف [email protected]پر شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ موبائل فون کے ہر نمونے حتی کہ ٹیبلت پی سی کی بھی مارکیٹ میں فروخت سے قبل پی ٹی اے کی جانب سے ٹائپ کی منظوری ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :