محکمہ صحت زیارت اور ایف سی کے تعاون سے رورل ہیلتھ سینٹر کواس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 25 مئی 2017 19:57

کوئٹہ۔25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) محکمہ صحت زیارت اور ایف سی کے تعاون سے رورل ہیلتھ سینٹر کواس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں 1019نادار اور غریب مریضوں کا مفت علاج کیا گیاجس میں 327 فیمیل ،320میل اور372بچوں کا علاج اور ان کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان کاکڑ ،ونگ کمانڈرکرنل عرفان ستی ، ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر ارباب کامران کاسی، ایف سی کیپٹن نظر محمد،ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ دوتانی نے کیا ۔

اس موقع پر ڈی یچ او زیارت ڈاکٹر ارباب کامران کاسی اور ایم ایس ہسپتال داکٹر عبداللہ دوتانی نے میڈیکل کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری صحت عصمت اللہ خان کاکڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے، ضلع زیارت کے باقی علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ قائم کئے جائیں تاکہ غریب مریضوں کا علاج معالجہ ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ،غیر حاضر ڈاکٹرز کے لیے محکمہ صحت میں کوئی جگہ نہیں اور محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے ۔انہوں نے کہا بلوچستان میں جعلی ادویات اور بغیر لائسنس کے میڈیکل اسٹور چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے ۔ طب کا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے اس سے وابستہ لوگ عوام کے لیے مسیحا کا کردار کریں اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ایف سی کے کرنل عرفان ستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی امن وامان کے ساتھ عوام کو علاج معالجے کی سہولتوں کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے، ایف سی نے امن وامان کے ساتھ ملک کی ترقی میں بھی ہرا ول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :