ماہ رمضان کے سلسلے امن و امان کے بحالی کیلئے ایس ایس پی لاڑکانہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

مساجد اور عبادات گاہوں کی سیکیورٹی سخت ، بازاروں اور خریداری مراکز پر اضافی نفری مقرر کرکے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، ایس ایس پی عمر طفیل

جمعرات 25 مئی 2017 19:57

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) ماہ رمضان کے سلسلے امن و امان کے بحالی کیلئے ایس ایس پی لاڑکانہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں پولیس اہلکاران سمیت شہریوں، معززین اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعدد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موعے پر ایس ایس پی عمر طفیل نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور عبادات گاہوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے، بازاروں اور خریداری مراکز پر اضافی نفری مقرر کرکے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کی اہم شاہراہوں پر پولیس گشت بڑھاکر سخت چیکنگ کی جائے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی، عمر طفیل نے مزید کہا کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرہ سے جرائم پیشہ افراد کی نقل اور حرکت کی نگہبانی کی جائے گی، ضلع بھر میں 100 اضافی پولیس پکیٹس قائم کرکے پولیس نفری بھی بڑھائی جائے گی، پولیس اہلکاران ماہ رمضان میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کریں اور اپنی ڈیوٹی ایک عبادت سمجھ کر ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :