واپڈا کی جانب سے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے بعد محکمہ گیس نے بھی گیس لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے، صابرحسین اعوان

جمعرات 25 مئی 2017 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ واپڈا کی جانب سے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے بعد محکمہ گیس نے بھی گیس لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے۔رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس مکمل بند رکھی جاتی ہے ۔9 بجے سے شام 7 بجے گیس پریشر انتہائی کم سے کم جو کہ نہ ہونے کے برابر ہو تا ہے جس سے گھروں میں کھانے پکانے میں خواتین کو مشکلات درپیش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہاکہ واپڈا میں چھپی کالی بھیڑوں کی طرح گیس حکام میں بھی نا عاقبت اندیشوں نے پر پُر زے نکالنا شروع کر دئے ہیں۔دونوں محکموں کے شیطان خود ہی سُدھر جائیں ورنہ ہم اور عوام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو انشا ء اللہ شیطانوں کی عمر قید میں بدل دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گیس حکام بتائیں کہ وہ گیس چوری اور ٹرپنگ کر کے عوام کو دینے کی بجائے گیس انڈیا کو فروخت کر رہے ہیں یا کسی اوردشمن کو شہر کے گنتی کے جن گھروں میں گیس آتی بھی ہے تو وہ نہ ہونے کے برابر ہے اور دیہاتی علاقہ تو ویسے بھی حکام کی نظر میں کسی قطار و شمار میں آتے ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ گیس فراہمی کے ذمہ دار حکام بتائیں اس بد ترین لوڈ شیڈنگ میں عوام گیس پر جنریٹر نہ چلائیں تو کیا کریں حکام بتائیں کہ بندروں کی طرح الٹی سیدھی قلا بازیاں لگا نا بند کر کے بندے بندجائیں گے یا عوام اور جماعت اسلامی مل کر اس رمضان کو حکام کا یوم حساب بنا دیںاللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے اور یہ کٹھ پتلی حکام اللہ تعالیٰ کی لاٹھی سے بچ نہیںسکتی

متعلقہ عنوان :