سکواش کے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ملک بھر میں خصوصی تربیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، قمر زمان

فیڈریشن نے انٹرنیشنل سکوائش فیڈریشن کو ملک میں دوبارہ عالمی مقابلے بحال کرنے کیلئے سیکورٹی پلان بھجوایا ہے امید رکھتے ہیں کہ پاکستان میں بہت جلد عالمی مقابلے بحال ہوں جائیں گے، نائب صدر سکواش فیڈریشن

جمعرات 25 مئی 2017 20:14

سکواش کے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ملک بھر میں خصوصی تربیت شروع کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے فیڈریشن نے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کیلئے ملک بھر میں خصوصی تربیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈریشن نے انٹرنیشنل سکوائش فیڈریشن کو ملک میں دوبارہ عالمی مقابلے بحال کرنے کیلئے سیکورٹی پلان بھجوایا ہے امید رکھتے ہیں کہ پاکستان میں بہت جلد عالمی مقابلے بحال ہوں جائیں گے۔

نہوں نے کہا کہ پاکستان سکوائش فیڈریشن ملک میں سکوائش کے فروغ اور بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ ایئر چیف سہیل امان کی خصوصی ہدایت پر ملک میں نئے ٹیلنٹ کو تلاش کر رہے ہیں اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں پشاور میں انڈر10 سے انڈر13 تک رمضان المبارک میں خصوصی تربیت شروع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد لاہور‘ کوئٹہ ‘ کراچی اور دیگر شہروں میں بھی خصوصی تربیت کا آغاز کیا جائے گا۔

اس تربیت کا مقصد ملک بھر سے نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے تاکہ ملک میں سکوائش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ بحال ہو سکے اور پاکستان میں ایک مرتبہ پھر‘ جہانگیر خان ‘ جان شیر خان اور قمر زمان جیسے کھلاڑی سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سکوائش فیڈریشن نے پاکستان میں دوبارہ عالمی مقابلے بحال ہونے کیلئے سیکورٹی پلان مانگا تھا پاکستان نے انہیں سیکورٹی پلان بھجوایا ہے۔ امید رکھتے ہیں کہ انٹرنیشنل سکوائش فیڈریشن پاکستان میں پی ایس اے سمیت دیگر عالمی مقابلے بحال کروائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :