سید غوث علی شاہ کی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ملاقات

دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 25 مئی 2017 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ (ریٹائرڈ) سید غوث علی شاہ نے گذشتہ روزپاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان جناب افتخار محمد چوہدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیالات کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک کو درپیش موجودہ مسائل کے تناظر میں ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی، دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی واقتصادی حالت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی،دونوں رہنمائوں نے ملک کی بہتری کے لیے مستقبل میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔