Live Updates

دھرنے اور میوزیکل شو کی وجہ سے ملک کی معیشت کو 100 ارب کا نقصان پہنچا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اقتصادی جائزہ رپورٹ 2016-17ء پیش کرتے ہوئے تحریک انصاف پر تنقید

جمعرات 25 مئی 2017 21:13

دھرنے اور میوزیکل شو کی وجہ سے ملک کی معیشت کو 100 ارب کا نقصان پہنچا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2016-17ء پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے اور میوزیکل شو کی وجہ سے ملک کی معیشت کو 100 ارب کا نقصان پہنچا ‘ جب بھی معیشت ترقی کرتی ہے کوئی نہ کوئی عجوبہ سامنے آ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ برائے مالی سال 2016-17ء پر بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ اس دھرنے اور میو زیکل شو کی وجہ سے ملک کی معیشت کو 100 ارب کا نقصان ہوا۔

ملک کی معیشت میں جب بھی بہتری آتی ہے کوئی نہ کوئی عجوبہ سامنے آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت پر کسی جماعت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ …(رانا+و خ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات