میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ‘پائلٹ محفوظ رہا

جمعرات 25 مئی 2017 23:58

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ منگل والا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کو پولیس کے مطابق طیارہ حادثہ میں پائلٹ محفوظ رہا جبکہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ طیارہ ایف سیون پی جے بتایا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :